مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں صومالیہ کے اعزازی قونصل خانے میں رات گئے ڈکیتی کی واردات ہوئی اور ملزمان قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں قائم صومالیہ کے اعزازی قونصل خانے میں رات گئے ڈکیتی کی واردات ہوئی، ملزمان رات 3 بجے قونصل خانے میں داخل ہوئے اورقیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔اعزازی قونصلر صومالیہ کا کہنا ہے کہ قونصلیٹ میں مسلح ملزمان نے واردات کی، ڈاکوؤں نے عملے کو یرغمال بناکر واردات کی اور ڈاکو کئی گھنٹے تک قونصل خانے میں موجود رہے جب کہ ملزمان اپنے ساتھ سی سی ٹی وی ریکارڈ بھی لے گئے۔
پاکستان کے شہر کراچی میں صومالیہ کے اعزازی قونصل خانے میں رات گئے ڈکیتی کی واردات ہوئی اور ملزمان قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔
News ID 1871656
آپ کا تبصرہ