مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر فائرنگ کی گئی جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ رات گئے پیش آیا، دوسری جانب امریکہ نے سفارت خانے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ترکی میں اپنا سفارتخانہ اور قونصل خانے معمول کی سرگرمیوں کے لئے بند کر دیئے ہیں اور اپنے شہریوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایات کی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انقرہ میں ہی پولیس اہلکار نے ایک تقریب کے دوران فائرنگ کر کے روسی سفیر کو قتل کر دیا تھا۔
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر فائرنگ کی گئی جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
News ID 1869119
آپ کا تبصرہ