مہر خبررساں ایجنسی نے عرب میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ جرمنی میں صہیونی قونصل خانے کے نزدیک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
جرمن پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میونخ میں واقع اسرائیلی قونصل خانے کے نزدیک مسلح شخص نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کرنے والا جرمن پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد قونصل خانے کے اطراف میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
صہیونی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ واقعے میں قونصل خانے کے کسی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
آپ کا تبصرہ