مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے داارالحکومت صنعا میں لاکھوں افراد نےسعودی عرب کے یمن پر ظالمانہ اور مجرمانہ اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے یمنی فوج اور قبائل کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی عوام نے باب الیمن اسکوائر پر مظاہرہ کرتے ہوئے یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملوں کی مذمت کی۔ سعودی عرب نے گذشتہ دو سال سے جنگ مسلط کررکھی ہے جس میں اسے امریکہ سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے ۔ یمنی فورسز نے حال ہی میں 4 ڈرون کی رونمائی کرکے ثابت کردیا ہے کہ یمنی فوج کی طاقت کمزور نہیں ہوئی بلکہ اس طاقت روز بروز بڑھ رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ