12 فروری، 2017، 11:48 AM

امریکہ سوفیصد جاپان کے ساتھ کھڑا ہے

امریکہ سوفیصد جاپان کے ساتھ کھڑا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے خلاف کسی اقدام کا اشارہ کئے بغیر جاپان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکہ سوفیصد جاپان کے ساتھ کھڑا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے خلاف کسی اقدام کا اشارہ کئے بغیر جاپان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکہ سوفیصد جاپان کے ساتھ کھڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے صرف اس جملے پر اکتفا کیا کہ امریکی قوم جاپان کے ساتھ ہے۔ پینٹاگون کے مطابق شمالی کوریا نے درمیانی یا وسط درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا نے میزائل تجربہ ایسے وقت کیا ہے جب جاپان کے وزیر ا‏عظم امریکہ کے دورے پر ہیں۔ اس سے قبل جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت قراردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔

News ID 1870386

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha