8 فروری، 2017، 6:04 PM

افغانستان میں ریڈ کراس کے 6 اہلکار ہلاک

افغانستان میں ریڈ کراس کے 6 اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمال میں بین الاقوامی فلاحی ادارے ریڈ کراس کے 6 اہلکار ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمال میں بین الاقوامی فلاحی ادارے ریڈ کراس کے 6 اہلکار ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ریڈ کراس کی انٹرنیشنل کمیٹی کے ترجمان نے اس واقعہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم تباہی کی طرف جارہے ہیں۔ ریڈکراس کے گروپ کے کابل آفس کے ترجمان احمد رامین ایاز کا کہنا تھا کہ ’ادارے کے کارکنوں پر حملہ شمالی صوبہ جوزجان میں کیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق داعش سے منسلک دہشت گردوں نے ریڈکراس کے افراد کو ہلاک کیا ہے۔ترجمان نے صوبہ جوزجان میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

News ID 1870308

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha