مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کل ماسکو کا دورہ کریں گے جہاں وہ روس کے نائب وزير خارجہ ریابکوف سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کا ماسکو کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی گفتگو اور تبادلہ خیال جاری ر کھنے کے سلسلے کی کڑی ہے۔ عراقچی اس سفر میں روسی حکام سے دو طرفہ تعلقات، شام میں قیام امن اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کل ماسکو کا دورہ کریں گے جہاں وہ روس کے نائب وزير خارجہ ریابکوف سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
News ID 1870279
آپ کا تبصرہ