21 جنوری، 2017، 11:31 AM

امریکی صدر کا داعش کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار

امریکی صدر کا داعش کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے صدارتی خطاب میں اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ ہم دنیا سے داعشی دہشتگردی کا نام ونشان مٹا دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے صدارتی خطاب میں اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ ہم دنیا سے داعشی  دہشتگردی کا نام ونشان مٹا دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دن سے نیا ویژن ہمارے ملک کا نظام سنبھالے گا اور وہ ہے ” سب سے پہلے امریکہ ، ہم’ داعشی دہشتگردی ‘ کے خلاف پوری مہذب دنیا کو اکٹھا کریں گے اور اس کا زمین سے قلع قمع کردیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ٹیکس،خارجہ امور اور امیگریشن کے قوانین امریکی مفاد میں بہتر کیے جائیں گے، ہم ان کمپنیوں کا قلع قمع کردیں گے جو امریکیوں کا روزگار متاثر کرتی ہیں ۔ان کاکہناتھا کہ ہم اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے تمام ملکوں سے دوستی کریں گے ، ہم ماضی میں اپنی سرحدوں کی بجائے دوسروں کی سروحدوں کو بچاتے رہے اب ہمیں اپنی سرحدوں کا خیال رکھنا ہوگا ۔
ٹرمپ کا کہناتھا کہ میں عوام کو کبھی جھکنے نہیں دوں گا، امریکہ پھر سے فاتح ہوگا، ہم نوکریاں لائیں گے،خوابوں کو پورا کریں گے، ہم نیا انفراسٹرکچر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی تعمیر نو امریکی ہاتھوں اور مزدوروں سے ہی کریں گے۔ ہم صرف انہی اصولوں پر کام کریں گےامریکی اشیاء خریدو اور امریکیوں کو ملازمت دو“ کی پالیسی پر گامزن رہیں گے۔ ہم ایک دوسرے کیلئے اپنے دل کھلے رکھیں گے اور یہاں کسی سے نفرت کی گنجائش نہیں ہوگی ،یہاں پر کوئی گورا ، کالا یا بھورا نہیں ہوگا کیونکہ سب کا خون سرخ ہے اور سب برابر ہوں گے.

News ID 1869875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha