مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کو اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ مقررکیا گیا ہے اسلامی ممالک کا یہ فوجی اتحاد دہشت گردی کے نام پر آل سعود کی حفاظت کرےگا کیونکہ ان کی تنخواہیں آل سعود ہی فراہم کریں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس حوالے سے معاہدے کو چند روز قبل حتمی شکل دی گئی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس معاہدے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی موجودہ حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا گیا اور اسے پہلے پاکستان میں حتمی شکل دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے کسی اسائنمنٹ یا تعیناتی کے لیے حکومت اور جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کی باقاعدہ کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے اور سابق آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دیئے جانے سے قبل قانونی عمل کی پیروی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نےامریکہ نواز آل سعود خاندان کو بچانے کے لئے اسلامی ممالک کی اتحادی فوج بنانے کا ناٹک کیا ہے جبکہ سبھی جاتے ہیں کہ دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی ملک سعودی عرب ہے جو دنیا بھر میں وہابی ںظریات کے فروغ کے لئے وہابی دہشت گردوں کی حمایت اور پشتپناہی کررہا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کے ریٹائرڈ ہونے والے سیکڑوں فوجی اب سعودی عرب میں کرائے کے فوجیوں کے عنوان سے کام کریں گے۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کو اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ مقررکیا گیا ہے اسلامی ممالک کا یہ فوجی اتحاد دہشت گردی کے نام پر آل سعود کی حفاظت کرےگا کیونکہ ان کی تنخواہیں آل سعود ہی فراہم کریں گے۔
News ID 1869531
آپ کا تبصرہ