17 نومبر، 2016، 4:59 PM

ٹرمپ اورپینس کا 30 ملکوں کے رہنماؤں سے رابطہ

ٹرمپ اورپینس کا 30 ملکوں کے رہنماؤں سے رابطہ

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سے عالمی رہنمائوں سے ٹیلی فون پر رابطے شروع کردیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سے عالمی رہنمائوں سے ٹیلی فون پر رابطے شروع کردیے ہیں۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے انتخابات میں کامیابی کے بعد سے اب تک 30 ممالک کے رہنمائوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ان رہنمائوں میں چینی صدر شی جن پنگ ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ،سعودی فرماں روا، ترک صدر طیب اردوغان اور میکسیکو کے صدر بھی شامل ہیں۔

News ID 1868366

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha