14 نومبر، 2016، 12:42 AM

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غیر قانونی طور پر مقیم تین ملین افراد کو ملک بدر کرنے کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا غیر قانونی طور پر مقیم تین ملین افراد کو ملک بدر کرنے کا اعلان

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کا صدارتی عہدہ سنبھالتے ہی غیرقانونی طور پر ملک میں مقیم 30 لاکھ افراد کو ملک بدر کردیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کا صدارتی عہدہ سنبھالتے ہی غیرقانونی طور پر ملک میں مقیم 30 لاکھ افراد کو ملک بدر کردیں گے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے 45 ویں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے ملک میں قیام پذیر جرائم پیشہ افراد، تخریب کاروں، منشیات فروشوں اور اس قسم کے تقریباً 20 لاکھ لوگوں کو ملک سے نکالا جائے گا اور یہ تعداد 30 لاکھ بھی ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے غیر ملکی افراد کو ملک میں نہیں رکھا جائے گا اور ممکن ہے کہ جرائم میں ملوث افراد کو جیل میں بھی قید  کیا جاسکتا ہے۔ نومنتخب صدر نے اپنے انتخابی منشور میں شامل ایک اور وعدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میکسکو کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا لیکن یہ ضروری نہیں کہ ساری سرحد پر باڑ لگائی جائے تاہم بعض مقامات پر باڑ لگائی جاسکتی ہے اور میکسکو کی سرحد پر دیوار بنانے کو ضروری سمجھتے ہیں۔ ادھر امریکہ کے مختلف شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظآہرے بھی جاری ہیں۔

News ID 1868297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha