مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان دہشتگردی کا خاتمہ نہیں کرسکتا تو ہندوستان اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔اطلاعات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ اگر پاکستان دہشتگردی سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے اور وہ خود ایسا نہیں کرسکتا تو ہندوستان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے تما م طریقوں سے پاکستان کی مددکرنے کو تیار ہے۔اڑی حملے کا ذکر کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں نے سرحد پار کرکے ہمارے 18فوجیوں کو ہلاک کیا لیکن جواب میں ہمارے بہادر فوجیوں نے دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت کمزور نہیں بلکہ مضبوط ملک ہے۔بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کی حمایت کرنے پر پاکستان تیزی سے تنہا ہورہا ہے ،بھارت نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کیں۔
ہندوستانی وزیر داخلہ کا دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں پاکستانی کو مدد فراہم کرنے کا اعلان
ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان دہشتگردی کا خاتمہ نہیں کرسکتا تو ہندوستان اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔
News ID 1867653
آپ کا تبصرہ