25 اکتوبر، 2016، 12:38 PM

جموں وکشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ/ پاکستان کی مداخلت ناقابل قبول

جموں وکشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ/ پاکستان کی مداخلت ناقابل قبول

ہندوستانی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بحرینی حکام کے ساتھ ملاقات میں جموں وکشمیرکو ہندوستان کا اندرونی معاملہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر کےحوالے سے پاکستان کی مداخلت نا قابل قبول ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بحرینی حکام کے ساتھ ملاقات میں جموں وکشمیرکو ہندوستان کا اندرونی معاملہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر کےحوالے سے پاکستان کی مداخلت نا قابل قبول ہے۔سنگھ نے کہا کہ پاکستان سے  ہندوستان کیلئے نکلنے والی دہشتگردی پرتشویش ہے، پٹھان کوٹ اورممبئی حملوں کے ٹرائل کے حوالے سے پیش رفت نہیں ہورہی،ہم پاکستان سے دہشتگردی کے چیلنج کے مختلف پہلوﺅں پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیاکے مطابق راج ناتھ سنگھ نے منامہ میں بحرین کے وزیرداخلہ راشدبن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات کی اورپاکستان کی ہندوستان کے خلاف سازشوں کے بارے میں بحرینی حکام کو آگاہ کیا۔

News ID 1867842

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha