15 جولائی، 2016، 8:54 PM

پاکستان کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے

پاکستان کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہیے

ہندوستانی وزارت خارجہ نے جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے پاکستانی کابینہ کے فیصلوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے جبکہ پاکستان کشمیر کے معاملے کو ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں سمجھتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے پاکستانی کابینہ کے فیصلوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے جبکہ پاکستان کشمیر کے معاملے کو ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں سمجھتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے کہا کہ ہندوستان، پاکستانی کابینہ کی جانب سے جموں و کشمیر کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں پاکستان کی مستقل طور پر مداخلت مایوس کن ہے، جبکہ دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی حمایت سے یہ بات بلکل واضح ہوتی ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ہندوستان کا اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ یہ عالمی مسئلہ ہے۔

News ID 1865519

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha