مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے کشمیر کے مسئلہ کو ہندوستان کا اندرونی مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہندوستان کا اندرونی مسئلہ ہے اور اندرونی مسائل پر پاکستان سے بات چیت ممکن نہیں ۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی ہائی کمشنر نے پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے حوالے سے لکھے گئے تحریری خط کا جواب پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ہے جس میں نئی دہلی کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کشمیر کے معاملے پر پاکستان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز ہندوستان کو کشمیر کے معاملے پر خصوصی طور پر مذاکرات کی د عوت دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو مذاکرات کے لئے تحریری دعوت نامہ بھیجا تھا۔جسے ہندوستانی سختی سے مسترد کردیا ہے۔
ہندوستان نے کشمیر کے مسئلہ کو ہندوستان کا اندرونی مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہندوستان کا اندرونی مسئلہ ہے اور اندرونی مسائل پر پاکستان سے بات چیت ممکن نہیں ۔
News ID 1866284
آپ کا تبصرہ