25 اگست، 2016، 9:25 PM

ہندوستان کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ

ہندوستان کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ

ہندوستان ںے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے باضابطہ طور پر انکار کرتے ہوئے اس حوالے سے پاکستانی سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کوآگاہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان ںے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے باضابطہ طور پر انکار کرتے ہوئے اس حوالے سے پاکستانی سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کوآگاہ کردیا ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ  کے عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انڈین سکریٹری برائے خارجہ امور ایس جے شنکر نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر خط تحریر کیا ہے۔یہ خط اسلام آباد میں تعینات انڈین ہائی کمشنر گوتم بمباولے نے سیکریٹری خارجہ پاکستان اعزاز چوہدری کے حوالے کیا جس میں لکھا ہے کہ ہندوستان کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے 19 اگست کو اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر کے نام خط لکھا تھا جس میں انہیں اسلام آباد آنے اور مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت دی گئی تھی۔اس کے جواب میں ہندوستان نے کہا تھا کہ وہ مذاکرات کیلئے تیار ہے تاہم مذاکرات صرف کشمیر نہیں بلکہ سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی روکنے پر ہوں گے۔

News ID 1866463

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha