15 اگست، 2016، 10:02 PM

پاکستان کی ہندوستان کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت

پاکستان کی ہندوستان کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت

پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ہندوستانی ہم منصب کو مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے پاکستان آنے کی دعوت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ہندوستانی ہم منصب کو مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے پاکستان آنے کی دعوت دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی سکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ہندوستانی ہم منصب جے شنکرکو بذریعہ خط پاکستان آنے کی دعوت دے دی ہے  سیکرٹری خارجہ نے خط  پاکستان مین ہندوستان کے ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کے حوالے کیا۔سیکرٹری خارجہ نے اپنے خط میں جے شنکر کو پاکستان آنے کی  دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک میں تنازعات کی بنیادی وجہ ہے بھارتی سیکرٹری خارجہ جموں و کشمیرتنازع پر بات کرنے پاکستان آئیں اور اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کیا جائے۔ جس کا واحد ذریعہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذکرات ہیں۔

ادھر ہندوستانی وزیر خارجہ نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر پر بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر کے بارے میں بات چیت ممکن نہیں ۔

News ID 1866243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha