مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر زور دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوان چون اینگ نے کہا ہےکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کا موقف واضح ہے اور اسے دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے مناسب طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔
چین نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر زور دیا ہے۔
News ID 1878875
آپ کا تبصرہ