مہر خبررساں ایجنسی نے وفاق ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملحقہ مدارس دینیہ میں نئے نصاب تعلیم کو نافذ کر دیا ہے۔2025ءکے امتحانات نئے نصاب کے مطابق ہوں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین علامہ سید محمدتقی نقوی کی زیر نگرانی 21 دسمبر 2022ءکو نصاب کمیٹی کے اجلاس میں جدید تقاضوں کے مطابق نصاب تعلیم کا جائزہ شروع کیا۔
کمیٹی کے مختلف اجلاسوں میںنصاب تعلیم کو حتمی شکل دی گئی ۔ نئے نصاب کے اجرا کا اعلامیہ چیئرمین نصاب علامہ محمد تقی نقوی،سیکرٹر ی جنرل وفاق المدارس الشیعہ علامہ محمد افضل حیدری اور ناظم امتحانات مولانا ملک محمد تحسین کے دستخطوں سے نصاب جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مدارس کے سربراہا ن کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملحقہ دینی ادارے طلبہ کی نئے نصاب تعلیم کے مطابق تیاری کروائیں اور ان کے امتحانات نئے نصاب کے مطابق ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ