29 دسمبر، 2016، 4:53 PM

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ہندوستان پر واضح کردیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں لہذا پاکستان کشمیر سمیت تمام معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےپاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ہندوستان پر واضح کردیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں لہذا پاکستان کشمیر سمیت تمام معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن پسندانہ پالیسی پر عمل پیرا ہےاور ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے تاہم بھارت پر واضح کردیا مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، پاکستان کشمیر سمیت تمام معاملات پر بات چیت کیلئے تیار ہے اور عالمی برادری سے اس حوالے سے کردار ادا کرنے کا کہتے ہیں جب کہ عالمی رہنماؤں کی آمد سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے ہماری خارجہ پالیسی کامیاب ہے، پاکستانی قیادت کے دوروں سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا کس طرح خیرمقدم کر رہی ہے اور تمام عالمی اور علاقائی امور پر پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کیا جا رہا ہے تاہم پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کا معاملہ اٹھا رہا ہے۔

News ID 1869343

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha