مہر خبررساں ایجنسی نے ایکپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم 'او آئی سی' کے سیکریٹری جنرل عیاد امین مدنی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران او آئی سی کے سیکرٹری جنرل عیاد امین مدنی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔عیاد امین مدنی نے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنے پر زور دیا، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال ریفرنڈم کی طرف جارہی ہے۔ او آئی سی کے جنرل سیکریٹری نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہوجائیں تاکہ غیر معمولی تنازعات کو حل کیا جاسکے۔
اسلامی ممالک کی تنظیم 'او آئی سی' کے سیکریٹری جنرل عیاد امین مدنی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو کشمیر میں ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔
News ID 1866350
آپ کا تبصرہ