مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بس پر خونخوار وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 مسلمان اور عزادار خواتین شہید اور متعدد ہوگئی ہے۔بس پر فائرنگ کوئٹہ کے علاقے کیرانی روڈ پر کی گئی جبکہ مقامی بس شہر سے ہزارہ ٹاؤن جارہی تھی۔پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے مقامی بس پر فائرنگ کی، جس سے 4 خواتین شہید ہوگئیں۔کوئٹہ پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی بس پبلک ٹرانسپورٹ کی تھی، جس میں 8 خواتین سوار تھیں جن میں سے 5 کو نشانہ بنایا گیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے کوئٹہ میں بس پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس کی رپورٹ طلب کرلی۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بس پر خونخوار وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 مسلمان اور عزادار خواتین شہید اور متعدد زخمی ہوگئی ہے۔
News ID 1867379
آپ کا تبصرہ