مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ایک بیان مطابق افغان صدراشرف غنی 14 ستمبر کو دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم نریندر مودی سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح پر قریبی اور تواتر سے جاری رہنے والی مشاورت کا ایک اور اہم موقع فراہم کرے گا۔افغانستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں حالیہ مہینوں میں خاصی گرمجوشی دیکھنے میں آئی ہے اور کابل، نئی دہلی سے مزید دفاعی سامان حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔گزشتہ برس ہندوستان نے افغانستان کو چار ایم آئی۔25 لڑاکا ہیلی کاپٹر فراہم کیے تھے۔
ہندوستانی وزارت خارجہ کے ایک بیان مطابق افغان صدراشرف غنی 14 ستمبر کو دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم نریندر مودی سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
News ID 1866845
آپ کا تبصرہ