مہر خبررسان ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں خودکش حملے میں 18 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
العربیہ کے مطابق کربلا میں ہونے والے خودکش حملے میں 18 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق وہابی تکفیری دہشت گرد مسلمانوں کے مقدس مقامات کو اپنی بربریت اور جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اس سے قبل وہابی دہشت گردوں نے مسجدالنبی (ص) کو بھی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔
آپ کا تبصرہ