مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق سعودی عرب میں مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر وہابی تکفیری دہشت گردوں نے حملہ کرنے کی مذموم کوشش کی جو ناکام ہوگئی وہابی خودکش بمبار نے خود کو مسجد نبوی اور جنت البقیع کے درمیان دھماکے سے اڑا دیا ۔ وہابی دہشت گردوں نے اپنے اس بہیمانہ اقدام سے مسجد النبوی اور نبی کریم (ص) کے روضہ مبارک کی حرمت کو پامال کیا ہے۔العربیہ کے مطابق وہابی دہشت گرد نے خود کو مسجدالنبی اور جنت البقیع کے درمیان چیک پوسٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا وہابی تکفیری دہشت گرد نبی کریم کے روضہ مبارک کو نشانہ بنانے کا ناپاک ارادہ رکھتا تھا۔ وہابی دہشت گرد کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کے ذرائع کے مطابق دھماکہ نماز مغرب کے وقت ہوا جب خودکش حملہ آور نے مسجد نبوی کے دروازے پر آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے وقت علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کی آواز ایک سے 2 کلو میٹر تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے بعد علاقے کو مکمل طو پر سیل کردیا گیا اور سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد مدینہ منورہ میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی اور سکیورٹی فورسز نے مسجد نبوی کے ارد گرد رکاوٹیں لگا کر ناکہ بندی کردی ہے جب کہ مسجد نبوی کے قریب اسنیپ چیکنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔ وہابی دہشت گردوں سے گنبد خضراء کو شدید خطرات لاحق ہوگئےہیں کیونکہ وہابی دہشت گرد گنبد خضراء کو شہید کرنے کی سازش گذشتہ کئی دہائیوں سے کررہے ہیں۔ اور آج انھوں نے مسبجد نبوی کے گیٹ پر بم دھماکہ کرکے اپنے ناپاک عزائم کا برملا اظہار بھی کردیا ہے۔ حرمین شریفین کو وہابی دہشت گردوں سے خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب میں مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر وہابی تکفیری دہشت گردوں نے حملہ کرنے کی مذموم کوشش کی جو ناکام ہوگئی وہابی خودکش بمبار نے خود کو مسجد نبوی اور جنت البقیع کے درمیان دھماکے سے اڑا دیا ۔ وہابی دہشت گردوں نے اپنے اس بہیمانہ اقدام سے مسجد النبوی اور نبی کریم (ص) کے روضہ مبارک کی حرمت کو پامال کرنے کی ناکام کوشش کی۔
News ID 1865257
آپ کا تبصرہ