مشہد مقدس میں امریکی زائرین نے حرم رضوی کی زیارت کا شرف حاصل کیا

مشہد مقدس میں امریکی زائرین کے ایک گروہ نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مظہر کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور وہاں کےتاریخي و ثقافتی مراکز کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آستان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشہد مقدس میں امریکی زائرین کے 28 افراد پر مشتمل ایک گروہ نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مظہر کی زیارت کا شرف حاصل کیا  اوروہاں کے تاریخي و ثقافتی مراکز کا قریب سے مشاہدہ کیا۔امریکی زائرین نے کوثر اور غدیر ہالوں کے خصوصی پروگراموں میں بھی شرکت کی۔ زائرین کی سربراہ کوثر فاطمہ نے کہا کہ اس نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کی تین بار زیارت کی ہے اور حرم رضوی میں پہنچ کر دل کو بہت زیادہ  آرام و سکون نصیب ہوتا ہے  کوثر فاطمہ نے حضرت امام رضا علیہ اسلام کے حرم کی تعمیر کو اسلامی اور ایرانی تعمیرات کا بہترین شاہکار قراردیا۔

News Code 1865917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =