1 اپریل، 2016، 3:15 PM

حرم علوی میں صحن اور شبستان فاطمی کا افتتاح

حرم علوی میں صحن اور شبستان فاطمی کا افتتاح

عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے حرم میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے نام سے موسوم صحن اور شبستان کا اعلی حکام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج کی موجودگی میں افتتاح ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے حرم میں حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیھا کے نام سے موسوم صحن اور شبستان کا اعلی حکام اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج کی موجودگی  میں افتتاح ہوا ۔ اس موقع پر تہران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی ، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج محمدی گلپائیگانی ، ادارہ اوقاف کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد محمدی ، آیت اللہ سیستانی کے نمائندے اور کربلا کے امام جمعہ شیخ عبدالمہدی کربلائي ، نجف اشرف کے مقامی اعلی حکام ، عراق میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبی حسینی بھی موجود تھے۔ صحن اور شبستان حضرت زہرا کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں رہبر معظم کے دفتر کے انچارج محمدی گۂپائیگانی نے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کا خاص احترام کرتے تھے اور ان کی شان میں " ام ابیھا " یا " میں فدا ہوجاؤں " یا " فاطمہ انسانی جسم میں فرشتہ ہیں" جیسے القابات صرف فاطمہ کی ذات سے متعلق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ  کامل اور جامع انسانی نمونہ ہیں جو عوام کے درد و مصائب میں شریک رہتی تھیں اور جنھوں نے نبی کریم (ص) کی رحلت کے بعد خود بھی بڑے مصائب برداشت کئے۔ حرم علومیں صحن اور شبستان حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کو ایرانی ہنرمند تعمیر کررہے ہیں اس صحن کی تعمیر کا آغاز 1391 ہجری شمسی سے ہوا جو اس سال عید غدیر تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا اس صحن کو عوام کی مالی امداد کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے۔

News ID 1862974

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha