حضرت زینب (س) کے حرم کے قریب بم دھماکے میں 45 افراد شہید

شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں نبی کریم (ص) کی نواسی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 45 افراد شہید اور 110 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں نبی کریم (ص) کی نواسی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 45 افراد شہید اور 110 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بم دھماکہ حرم کے قریب روڈ کوع السوڈان پر ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کے قریب ہوا ہے جس میں اب تک 45 افراد شہید اور 110 زخمی ہوگئے ہیں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے شہادتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے کسی دہشت گرد گروپ نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

News Code 1861476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =