21 فروری، 2016، 10:40 PM

دمشق میں سیدہ زینب (س) علاقہ میں 4 بم دھماکوں میں 80 افراد شہید

دمشق میں سیدہ زینب (س) علاقہ میں 4 بم دھماکوں میں 80 افراد شہید

شام کے دارالحکومت دمشق میں نبی کریم (ص) کی نواسی حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ کے قریب 4 بم دھماکوں میں 80 افراد شہید اور 120 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں نبی کریم (ص) کی نواسی حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ کے قریب 4 بم دھماکوں میں 80 افراد شہید اور 120 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ کے ساتھ صدر اسپتال کے قریب ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کار بم دھماکے کے بعد تین خود کش حملہ آوروں نے بھی خود کو اڑا دیا ۔دھماکے التین روڈ پر صدر اسپتال کے قریب ہوئے۔

روسیا الیوم کے مطابق بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 120 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

العہد کے مطابق وہابی تکفیری اور یزیدی گروہ داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔شہداء اور زخمیوں میں بچوں اور عورتوں کی بری تعداد شامل ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہداء کی تعداد میں اضآفہ کا خدشہ ہے۔

News ID 1861999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha