26 جولائی، 2016، 5:05 PM

جنرل راحیل شریف کی مصری صدر السیسی سے ملاقات

جنرل راحیل شریف کی مصری صدر السیسی سے ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔  ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مسلم امہ  کو دہشت گردی کی لعنت سے متحد ہوکر مقابلہ کرنا چاہیے۔ملاقات کے دوران مصری صدر نے دہشت گردی سے نمٹنے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ مصری صدر کا کہنا تھا کہ خطے کےاستحکام کےلیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔  آرمی چیف نے مصری فورسز کےتربیتی سینٹر کا بھی دورہ کیا اور مصری اسپیشل فورسز کی استعداد اور کارکردگی کو سراہا۔

News ID 1865775

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha