23 جون، 2016، 4:38 PM

برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا نہ رہنے کے لئے ریفرنڈم جاری

برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا نہ رہنے کے لئے ریفرنڈم جاری

برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ کرنے کیلئے برطانوی عوام آج تاریخی ریفرنڈم کیلئے ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ کرنے کیلئے برطانوی عوام آج تاریخی ریفرنڈم کیلئے ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔ ریفرنڈم سے ایک روز قبل منگل کو شائع ہونے والے ایک انتخابی جائز ے کے مطابق یورپی یونین میں رہنے کی حمایت کرنے والے یقینی ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اخبار " ٹیلی گراف " کی طرف سے کرائے گئے 'او آر بی' نامی پول کے تازہ ترین اور آخری نتائج یورپی یونین کے حامیوں کی سبقت کو ظاہر کرتے ہیں۔
نئے پول کے مطابق، یورپی یونین میں رہنے کی مہم نے 53 فیصد یقینی ووٹروں کی حمایت حاصل کر لی ہے۔ اس کے مقابلے میں یونین سے علیحدگی کی مہم کو 46 فیصد یقینی ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔ برطانیہ کی یورپی یونین میں رکنیت برقرار رکھنے یا نا رکھنے پر عوامی ریفرنڈم آج 23 جون کو ہو رہا ہے۔ڈیوڈ کیمرون یورپی یونین کی رکنیت بحال رکھنے کے حامی ہیں، لیکن وہ اس بات کا بھی اعلان کر چکے ہیں کہ یورپی یونین کو چھوڑنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا۔
 

News ID 1864944

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha