24 جون، 2016، 1:28 PM

برطانوی وزیر اع‏ظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

برطانوی وزیر اع‏ظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ کے بعد برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی عوام کی جانب سے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ کے بعد برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانیہ میں ہونے والے یورپی یونین سے علیحدگی کے ریفرنڈم کے نتائج سامنے آنے کے بعد وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ملک کو نئے وزیراعظم کی ضرورت ہے اور اکتوبر میں برطانوی قوم کو اب نیا لیڈر منتخب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر کے روز کابینہ کی میٹنگ ہوگی جس میں یورپی یونین سے علیحدگی کے عوامی فیصلے پر مشاورت ہوگی جس کے بعد یورپی یونین کے عہدیداروں سے ملاقات میں انہیں برطانوی عوام کے فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون برطانیہ کا یورپی یونین میں رہنے کے حق میں تھے تاہم عوام کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد ان پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے لئے کافی دباؤ تھا۔

News ID 1864964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha