6 جون، 2016، 11:18 AM

کراچي میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

کراچي میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پرمسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پرمسلح  افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کےمطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں زخمی دم توڑ گئے۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ پولیس نے حادثے کی جگہ  سے گولیوں کے خول اورشواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

News ID 1864532

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha