5 جنوری، 2017، 11:11 AM

کراچی میں پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک

کراچی میں پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں 2 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے پے درپے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے بحیرہ جنوبی چین پر اپنی قریبی نظر رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اگر امریکی ہتھیار خطرے کا باعث بنے تو ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، امریکہ کی جانب سے بحیرہ جنوبی میں اسلحے میں اضافہ چین کیلئے سکیورٹی خطرہ ہے،ہماری بحیرہ جنوبی چین پر مکمل نظر ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں 2 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے پے درپے واقعات پیش آئے جن میں جمشید روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ ایم جناح روڈ پر بھی ایک شخص فائرنگ کا نشانہ بن گیا جس کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔ گلستان جوہر میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں لال فلیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا، تین زخمیوں میں سے پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ دیگر 2 زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

News ID 1869493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha