مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمانی اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ جب تک ہم ملکی اور قومی طاقت و توانائی پر اعتماد کریں دوسرے ممالک میں حکمرانوں کی تبدیلی سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت کے مطابق دشمن ہمارے بارے میں موقف تبدیل کرنے پر مجبور ہوں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اصل طاقت عوام ہیں۔
قالیباف نے کہا کہ بیرونی طاقتوں پر تکیہ کرنے کے بجائے خودمختار پالیسی اپنانا انقلاب اسلامی کا بنیادی نصب العین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران جیسی نئی طاقتیں ملکی توانائی پر اعتماد کرتے ہوئے مستقبل میں عالمی سطح پر اہم کردار ادا کریں گی۔ ایران عالمی طاقتوں کو اپنے فیصلوں میں ایران کے مفادات کا خیال رکھنے پر مجبور کرے گا۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سپاہ پاسداران انقلاب اور دیگر سیکورٹی فورسز کی قدردانی کی۔
آپ کا تبصرہ