22 جنوری، 2023، 11:20 AM

ایرانی پارلیمنٹ یورپی افواج کو دہشت گرد قرار دے گی، اسپیکر پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ یورپی افواج کو دہشت گرد قرار دے گی، اسپیکر پارلیمنٹ

یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے سپاہ پاسدارن کے خلاف حالیہ اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایران بدلے میں یورپی ممالک کی فوجوں کو دہشت گرد قرار دے گا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اتوار کو پارلیمنٹ کے اوپن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب کے خلاف حالیہ اقدام کی پرزور مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونیت کے حامی محاذ نے یورپی ممالک کو سنگین غلط فہمیوں اور اندازوں کی غلطیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے زیادہ سنگین قانونی اثرات نہیں ہوں گے بلکہ صہیونیت نواز محاذ کا مقصد ایران کے عوام اور دنیا کے خودمختار ملکوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے میڈیا مہم چلانا ہے۔ تاہم سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایرانی عوام پاسداران انقلاب اسلامی کو اپنے وجود کا حصہ سمجھتے ہیں جو ان کی سلامتی کا ضامن ہے اور تمام تر سخت حالات اور قدرتی آفات کے وقت سپاہ پاسداران ان کے شانہ بشانہ موجود رہی ہے اور ہمارے عوام نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ سپاہ پاسداران ملک کی ترقی اور محرومیتوں کے خاتمے میں پیش پیش ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تہران ایسی حرکتوں کے خلاف کسی بھی جوابی اقدام کے لیے اپنے وسائل استعمال کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک نے ایران کے مفادات کے خلاف غلط راستہ اختیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی حمایت کے باوجود داعش کی دہشت گردی کو سپاہ پاسداران انقلاب اور خطے کے عوام نے اکھاڑ پھینکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپاہ پاسداران دنیا کی سب سے منفرد اور بے مثال انسداد دہشت گردی تنظیم ہے جس نے اس دہشت گرد گروہ کے عالمی خطرے کو ختم کر دیا۔

انہوں نے حالیہ فسادات کے دوران ایران کے خلاف میڈیا دہشت گردی کی سرپرستی کرنے پر بھی یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے زور دے کر کہا کہ اگرچہ میں نے گزشتہ دنوں میں متعدد بار کہا ہے تاہم میں یہاں ایک بار پھر دہراتا ہوں کہ مجلس اسلامی ﴿ایرانی پارلیمنٹ﴾ ہر ایسے اقدام کے مقابلے میں جس کا مطلب یہ ہو کہ سپاہ پاسداران کو دہشت گرد گروہوں یا پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے، فوری اور فیصلہ کن جوابی اقدام کرتے ہوئے خطے میں یورپی ملکوں کی فوجوں کو دہشت گرد گروہوں اور تنظیموں کے طور پر ڈکلیئر کریں گے اور ان سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کو اپنے ایجنڈے میں شامل کریں گے۔

News ID 1914310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha