27 مئی، 2016، 7:45 PM

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 6 علیحدگی پسند اور ایک فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 6 علیحدگی پسند اور ایک فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو مختلف جھڑپوں میں چھ علیحدگی اور ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو مختلف جھڑپوں میں چھ علیحدگی اور ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوجیوں نے ان افراد کو لائن آف کنٹرول کے قریب ہلاک کیا۔فوجی ترجمان این این جوشی کے مطابق آپریشن میں چار افراد ہلاک جبکہ ایک فوجی بھی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کے روز کنچی پورہ کے قریب ایک علیحدہ جھڑپ میں دو علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔واضح رہے کہ 1947 میں ہندوستان سے انگریزوں کے انخلا کے بعد کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔کشمیر کا ایک حصہ پاکستان تو دوسرا حصہ ہندوستان کے زیر انتظام ہے، لیکن دونوں ممالک پوری وادی پر اپنا حق ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

News ID 1864321

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha