1 مئی، 2016، 1:35 PM

پاکستان میں جاری دہشت گردی میں خود پاکستانی شہری ملوث ہیں

پاکستان میں جاری دہشت گردی میں خود پاکستانی شہری ملوث ہیں

پاکستان کے صوبہ سندھ کے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں ہمارے اپنے ہی پاکستانی لوگ ملوث ہیں جو بیرونی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے آئی جی  پولیس اے ڈی خواجہ  کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں ہمارے اپنے ہی پاکستانی لوگ ملوث ہیں جو بیرونی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔  آئی جی سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اعتماد پرپورا اترنے کی کوشش کریں گے، جن اضلاع میں غیر قانونی بھرتیاں ہوئیں ہیں وہاں پر اصل حق مقامی نوجوانوں کا ہے اس لئے سندھ پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ہمارے اپنے ہی لوگ ملوث ہیں جو بیرونی عناصر کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

News ID 1863698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha