30 اپریل، 2016، 4:58 PM

شام کے بیشتر حصوں میں جزوی جنگ بندی کا آغاز

شام کے بیشتر حصوں میں جزوی جنگ بندی کا آغاز

شام کے شہر حلب اور ملک کے بیشتر حصوں میں جزوی جنگ بندی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حلب اور ملک کے بیشتر حصوں میں جزوی جنگ بندی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز شامی فوج کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد شہر حلب اور دیگر حصوں میں جزوی جنگ بندی کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ حلب میں جاری جھڑپوں کے دوران گزشتہ 8دنوں کے دوران 230 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم جزوی جنگ بندی کے اعلان کے بعد لتاکیہ کے شمالی علاقے میں 72 گھنٹے جنگ بندی رہے گی اس کے علاوہ دمشق اور غوطہ میں 24 گھنٹے کیلئے جنگ بندی کی جائے گی ۔ بعض ذرائع کے مطابق حلب میں دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

News ID 1863669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha