21 نومبر، 2015، 7:26 PM

روس کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری سے 600 دہشت گرد ہلاک

روس کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری سے 600 دہشت گرد ہلاک

روس نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر تازہ فضائی کارروائی میں 600 دہشت گرد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر تازہ فضائی کارروائی میں 600 دہشت گرد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز روس نے بحیرہ روم اور بحیرہ کیسپئن سے رقہ اور حلب شہر میں 7 مقامات پر داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور 18 میزائل داغے۔ روسی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کے خلاف کی جانے والے فضائی حملوں میں اب تک دہشت گردوں کے 23 ٹریننگ کیمپ، بارودی مواد بنانے والی 19 فیکٹریاں اور گولہ بارود کے 47 ڈپو کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

News ID 1859743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha