24 اپریل، 2016، 2:40 PM

امریکہ کو ایرانی عوام کے اموال میں ڈاکہ ڈالنے اور چوری کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی

امریکہ کو ایرانی عوام کے اموال میں ڈاکہ ڈالنے اور چوری کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت امریکی حکومت سے اپنے اثاثے واپس لینے کے لیے تمام قانونی طریقے استعمال کرے گی اورامریکہ کو ایرانی عوام کے اموال میں ڈاکہ ڈالنے اور چوری کرنے کی اجازت نہیں دےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت امریکی حکومت سے اپنے اثاثے واپس لینے کے لیے تمام قانونی طریقے استعمال کرے گی اورامریکہ کو  ایرانی عوام کے اموال میں ڈاکہ ڈالنے اور چوری کرنے کی اجازت نہیں دےگی۔

اطلاعات کے مطابق ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے ایران کے سرکاری اور نجی بینکوں کے سربراہوں کے ساتھ تیسرے اجلاس کے موقع پر امریکہ کے خلاف اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ایران کے ملوث ہونے کے بہانے امریکہ میں ایران کے مرکزی بینک کے اثاثوں میں سے دو ارب ڈالر کی رقم نکالنے پر مبنی امریکی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت قانونی طریقوں سے امریکہ سے ایرانی عوام کا پیسہ واپس لینے کا پختہ عزم رکھتی ہے۔اسحاق جہانگیری نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ پابندیوں کے عرصے کے دوران بینکاری کے نظام اور تیل کے شعبہ پر سب سے زیادہ دباؤ پڑا اور نقصان اٹھانا پڑا، انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں اقدامات انجام دے کر ہم نے اس بات کی اجازت نہیں دی کہ اس عرصے کے دوران ملک کو سنگین مسئلے کا سامنا کرنا پڑے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو ایرانی عوام کے اموال میں ڈاکہ ڈالنے اور چوری کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی اور ایران اس سلسلے میں ہر قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے۔

News ID 1863541

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha