پشاور کے علاقے حیات آباد سے 230 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حیات آباد سے مشترکہ آپریشن کے دوران 230 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حیات آباد سے مشترکہ آپریشن کے دوران  230 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 230 مشتبہ دہشت گرد گرفتارکیے گئے۔ گرفتارہونے والوں میں غیرقانونی طورپر مقیم 85 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے افراد سے 7 کلاشنکوف، 3 پستول، تین رائفل اورسینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔

News Code 1863484

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =