مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بارہ کہو میں پولیس، رینجرز اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران 121 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار جب کہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں پولیس، رینجرز اور حساس ادارے کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 121 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار جب کہ ان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔آپریشن کے دوران 2 ٹرپل ٹو اور2 سیون ایم ایم رایفلیں، 890 رؤنڈز، 12بور کے 10، تیس بور کے 9، نائن ایم ایم کے 4 اور 32 بور کے 2 پستول برآمد ہوئے۔
سرچ آپریشن کے دوران بارہ کہو کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے ایک کلو چرس اور شراب بھی بر آمد کی گئی جب کہ آپریشن کے دوران گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح ر ہے کہ 6 ستمبر کی تقریبات کے حوالات سے اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ