پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز

پاکستان اور چین کی فضائیہ نے مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو رواں ماہ کے اختتام تک جاری رہیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور چین کی فضائیہ نے مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز کردیا ہے جو رواں ماہ کے اختتام تک جاری رہیں گی۔ اطلاعات کے مطابق چین کے محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی فضائیہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑھانا اور تعاون کو فروغ دینا چاہتی ہے، پاکستان کی فضائیہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کو شاہین پانچ کا نام دیا گیا ہے جو 30 اپریل تک جاری رہیں گی۔پاک فضائیہ کے سیکنڈ ان کمانڈر محمد اشفاق آرائیں نے 2 روز قبل اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ پہلے پاکستان کی فضائیہ کا انحصار امریکہ کے تیار کردہ ایف سولہ طیاروں پر تھا لیکن ان طیاروں کو معاشی طور پر مہنگا تصور کیا جاتا ہے اس لئے ہم چین کے تعاون سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنانے پر زور دے رہے ہیں۔

News Code 1863183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =