5 اگست، 2016، 11:04 AM

پاکستانی فضائیہ کا اسرائيلی فضائیہ کے ساتھ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کا فیصلہ

پاکستانی فضائیہ کا اسرائيلی فضائیہ کے ساتھ  جنگی مشقوں میں حصہ لینے کا فیصلہ

امریکہ میں رواں ماہ ہونے والی فضائی جنگی مشقوں میں پاکستانی فضائیہ کے جنگی طیارے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے جہازوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں رواں ماہ  ہونے والی فضائی جنگی مشقوں میں پاکستانی  فضائیہ کے جنگی طیارے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے جہازوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔اسرائیلی اخبار ”ہا آرٹض“ کی رپورٹ کے مطابق جنگی مشقیں نیوادا کے نیلس ایئر فورس بیس پر ہونگی۔ ریڈ فلیگ مشقیں اس ماہ کے آخر میں ہونگی۔ جنگی مشقوں میں اسرائیلی ایف 16 طیارے اور پاکستانی و اماراتی طیارے حصہ لیں گے جبکہ ان ممالک کے ساتھ اسرائیل کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

News ID 1865991

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha