مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی پولیس نے کلکتہ فلائی اوور تعمیر کرنے والی 5 کمپنیوں کے عہدیداروں کو گرفتارکرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس حکام نے آج کارروائی کرتے ہوئے 5 بڑی تعمیراتی کمپنیوں کے عہدیداروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ عہدیداروں کوگزشتہ روز کلکتہ فلائی اوور حادثے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ فلائی اوور کی تعمیر میں 5 تعمیراتی کمپنیاں شامل تھیں جس کے بعد ان کے عہدیداروں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ گزشتہ روز کلکتہ کے علاقے گنیش پارک میں زیر تعمیر فلائی اوور زمین بوس ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد لوگ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ گرفتا ر عہدیداروں سے پل کے ڈیزائن اور تعمیر میں استعمال کئے جانے والے میٹریل کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی ۔
بھارتی پولیس نے کلکتہ فلائی اوور تعمیر کرنے والی 5 کمپنیوں کے عہدیداروں کو گرفتارکرلیا ہے۔
News ID 1862981
آپ کا تبصرہ