مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے جنگي طیاروں کی بمباری میں داعش دہشت گرد تنظیم کے 15 اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق عراقی طیاروں نے کرکوک کے جنوب میں الحویجہ علاقہ میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں داعش کے 15 اہم رہنما ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر عراقی فورسز نے الرمادی کے علاقہ البوعبید میں داعش دہشت گردوں کو پسپا کرکےعراقی پرچم نصب کردیا ہے۔
عراق کے جنگي طیاروں کی بمباری میں داعش دہشت گرد تنظیم کے 15 اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1862663
آپ کا تبصرہ