26 فروری، 2016، 11:34 AM

امریکی ریاست کنساس میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

امریکی ریاست کنساس میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

امریکی ریاست کنساس کی فیکٹری میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کنساس کی فیکٹری میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کنساس کے شہر ہیسٹن کی فیکٹری میں ایک ملازم نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم فیکٹری کا ہی ملازم تھا تاہم فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

News ID 1862112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha