پاکستان میں مسافر وین اور ٹرین میں تصادم میں 11 افراد ہلاک

پاکستان میں ٹنڈوجام ریلوے پھاٹک پر مسافروین ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ٹنڈوجام ریلوے پھاٹک پر مسافروین ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ٹنڈوجام ریلوے پھاٹک پر مسافروین پھاٹک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 11 افراد ہلاک جب کہ  متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا تاہم اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بیشتر مسافروں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے تاہم ڈاکٹرز زخمیوں کی زندگی بچانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

News Code 1861839

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha