مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں حویلیاں سے کراچی آنے والی ہزارہ ایکسپریس آدم واہن ریلوے اسٹیشن کے قریب 2 رکشوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 7 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق ہزارہ ایکسپریس حویلیاں سے کراچی کے لئے آ رہی تھی کہ آدم واہن اور لودھراں کے درمیان ریلوے پھاٹک کھلا ہونے کے باعث 2 رکشے ٹرین کی زد میں آگئے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ رکشہ ڈرائیور اور ایک بچے کو طبی امداد کے لئے وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔عینی شاہدین کے مطابق ریلوے پھاٹک کھلا ہوا تھا جب کہ حادثے کے وقت ریلوے کا کوئی ملازم وہاں موجود نہیں تھا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان میں حویلیاں سے کراچی آنے والی ہزارہ ایکسپریس آدم واہن ریلوے اسٹیشن کے قریب 2 رکشوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 7 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1869513
آپ کا تبصرہ